پٹیل نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا
گاندھی نگر، جنوری۔گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے جمعرات کو سوامی وویکانند کو ان کی آئل پینٹنگ کے سامنے پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر پٹیل نے آج سوامی وویکانند جو نوجوانوں کے آئیڈیل اور محرک ہیں، کو ان کی یوم پیدائش اور قومی یووا ڈے کے موقع پر گجرات اسمبلی پوڈیم پر سوامی وویکانند کی آئل پینٹنگ کے سامنے پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جیٹھا بھائی بھرواڑ، کابینی وزراء راگھو جی پٹیل، بلونت سنگھ راجپوت، کوورجی بھائی باویلیا، محترمہ بھانوبین بابریہ اور ریاستی وزراء مکیش بھائی پٹیل، پرفل بھائی پنشیریا، بھیکھو سنگھ پرمار، ایم ایل اے سمیت کئی لیڈروں نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔