’پٹھان‘ بنانے سے قبل کیا تاثرات تھے؟ شاہ رخ نے بتادیا

ممبئی،فروری۔نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد اس فلم کے بنانے سے قبل کے اپنے تاثرات بیان کردیے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی کے بعد مداحوں کو شکریہ ادا کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ہندی فلم انڈسٹری کو زندگی بخشنے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ۔‘ان کا کہنا تھا کہ ہم فلم بینوں کے شکر گزار ہیں، اس کے باوجود کہ فلم کی ریلیز میں خوشی نہیں تھی، لیکن لوگوں نے فلم پٹھان کو پسند کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت وہ تھا جب ہم نے کہا تھا ہماری اس فلم کو سکون کے ساتھ ریلیز ہونے دیا جائے۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم بنانے اور دیکھنے کا تجربہ پیار کا تجربہ ہے۔ اس فلم سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ فلم زیرو کے بعد ان کا اعتماد تقریباً ختم ہوگیا تھا حتیٰ کہ کبھی کبھار ہم فلم بنانے سے متعلق ڈر جاتے تھے۔

 

Related Articles