پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چھٹے روزبھی مستحکم

نئی دہلی ,ستمبر, لیبیا میں بڑھے بحران کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہفتے کے آخر میں ہوئے اضافے کے درمیان ہفتہ کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اتوار کو ان دونوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل کا پروڈکشن کرنے والے ملک لیبیا میں تیل پیدا کرنے والی کمپنی کے سربراہ کی معطلی کے ساتھ ساتھ مظاہرین کی جانب سے پیداوار روکنے کی وارننگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ امریکی مارکیٹ میں کل رات ٹریڈنگ کے اختتام پر برینٹ کروڈ 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 72.92 امریکی ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 2.32 فیصد اضافے کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے

Related Articles