پوٹن نے اس جنگ کا ذمہ دار مغربی ممالک کو قراردیا
نیویارک، فروری۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حالیہ دورہ کیف کے دوران یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے پر مغربی ممالک کی تعریف کی، جس سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک پر اپنے زبانی حملے تیز کر دیے ہیں۔مسٹر پوٹن نے یوکرین کے ساتھ ملک کی جنگ کا ذمہ دار مغربی ممالک کو قراردیا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو روس کے یوکرین پر حملے کی پہلی برسی سے ایک ہفتہ قبل کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغرب نے نازی جرمنی کو فعال کیا اور یوکرین کو ایک نئی نازی حکومت میں تبدیل کر دیا جو روس مخالف تھی۔مسٹر بائیڈن نے چند گھنٹوں بعد کہاکہ آمر صرف ایک لفظ سمجھتے ہیں وہ ہے نہیں، نہیں، نہیں۔ مسٹر پوتن نے سوچا کہ دنیا بدل جائے گی، وہ غلط تھے۔ کیف مضبوط، قابل فخر اور خودمختار ہے اور یوکرین کے لیے مغربی حمایت ناکام نہیں ہوگی، انہوں نے نیٹو کو پہلے سے زیادہ متحد کرنے کا عزم کیاوارسا کے شاہی محل میں مسٹر بائیڈن کا خیرمقدم کرتے ہوئے پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا نے کہا کہ کیف کا سفر کر کے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد دنیا کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ نیٹو کا کردار آزاد دنیا کی حفاظت اور حمایت کرنا تھا اور یوکرین کو یہ جنگ جیتنا ہوگی۔روس کے صدر نے 20 فروری کو باخموت میں اعلان کیا کہ وہ 2010 میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے نیو اسٹارٹ نیوکلیئر ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے کو معطل کر رہے ہیں۔ اس معاہدہ کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور نیٹو کی سرحدیں ہیں اور برطانیہ کے رہنماؤں نے ان سے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔روس کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کریملن سے کچھ دوری پر ایک نمائشی مرکز میں مسٹر پوتن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنگ شروع کرنے والے وہ تھے، ہم اسے روکنے کے لئے فورس کا استعمال کررہے ہیں۔‘‘یوکرین میں کوئی مغربی فوجی موجود نہیں ہے، لیکن روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو امریکی سفیر لین ٹریسی کو طلب کیا اور دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کو یوکرین سے امریکی نیٹو فوجیوں اور ساز و سامان کے انخلا کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ نومبر میں روسی فوجیوں سے آزاد کرائے گئے شہر خرسون پر روسی گولے گرنے سے چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہر کے مرکز میں ایک بس اسٹاپ، ایک دواخانہ اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی زد میں آنے والی عمارتوں میں ایک کنڈرگارٹن بھی شامل تھا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو اپنے رات کے خطاب میں کہا کہ روس کے حملوں کا کوئی فوجی مقصد نہیں تھا اور نہ ہو سکتا ہے۔ اس کا مقصد گھبراہٹ پیدا کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی افواج مشرقی یوکرین میں فرنٹ لائن پر پوزیشنیں سنبھال رہی ہیں جہاں زیادہ تر لڑائی جاری ہے۔