پونم نے عالمی کپ کی ٹیم سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا
نئی دہلی، جنوری۔تجربہ کار ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بلے باز پونم راوت نے 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ ٹیم سے باہر رکھنے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پونم نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا، ’’ تجربہ کار بلے بازوں میں سے ایک ہونے اور ہندوستان کے لئے مسلسل رن بنانے والے کھلاڑی کے طور پر عالمی کپ ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر بہت مایوس ہوں۔ 2021 میں، میں نے چھ ون ڈے میچوں میں 73.75 کی اوسط سے 295 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ کارکردگی دکھانے کے بعد بھی مسلسل ٹیم سے باہر ہونا بہت مایوس کن ہے۔ ٹھیک ہے، میں ان تمام کھلاڑیوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرنا چاہتی ہوں جو ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔واضح رہے کہ 32 سالہ پونم نے 2009 میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد سے ہندوستان کے لیے 73 ون ڈے اور 35 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3018 رنز بنائے ہیں۔32 سالہ راؤت گزشتہ سال انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دورے کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھیں اور ورلڈ کپ کے پچھلے ایڈیشن میں بھی شامل تھیں۔ 2021 میں کھیلے گئے چھ ون ڈے میچوں میں، راوت نے 73.75 کی اوسط سےانہوں نے 295 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔جمعرات کو، بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ میں مارچ-اپریل میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں جمیما روڈریگس اور شکھا پانڈے کے نام نہیں تھے۔ تاہم ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ریلیز میں شامل نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔راوت نے 73 ون ڈے میچوں میں 34.83 کی اوسط سے 2299 رنز بنائے ہیں اور وہ تین ون ڈے ورلڈ کپ اور چار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ رہی ہیں۔