پولارڈ، براوو، بولٹ ایم آئی ایمریٹس میں شامل

ممبئی/دبئی، اگست۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیم ایم آئی ایمریٹس نے افتتاحی سیزن کے لیے کیرون پولارڈ، ڈوین براوو اور ٹرینٹ بولٹ کو شامل کیا ہے۔ جمعہ کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس نے کہا کہ ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کچھ نئے نام بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ایم آئی ایمریٹس میں پولارڈ، براوو اور بولٹ کے علاوہ نکولس پوران اور عمران طاہر بھی نیلی اور سنہری جرسیوں میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں دی ہنڈریڈ کی پہلی سنچری بنانے والے انگلش بلے باز ول اسمیڈ کو بھی ایم آئی فیملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندرے فلیچر (ویسٹ انڈیز)، سمیت پٹیل (انگلینڈ) اور جارڈن تھامسن (انگلش) اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے نام ہیں۔ ریلائنس جیو کے چیرمین آکاش امبانی نے کہا، مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک، کیرون پولارڈ ایم آئی ایمریٹس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ممبئی انڈینز کے سابق کھلاڑی ڈوین براوو، ٹرینٹ بولٹ اور نکولس پوران بھی ہم سے دوباری جڑ رہے ہیں۔ تمام ایم آئی ایمریٹس کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید۔

Related Articles