پورا ملک جوش اور جذبے کے ساتھ امرت مہوتسومیں شامل ہو رہا ہے: مودی

نئی دہلی، نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آزادی کے 75 ویں سالگرہ کی تقریبات سے قبل ملک بھر میں جاری امرت مہوتسو پروگرام میں پوری قوم شامل ہو رہی ہے اور یہ تہوار ہر ملک کے باشندوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن رہا ہے۔اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘میں مسٹر مودی نے اتوار کو کہا کہ پورے ملک میں امرت مہوتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور ملک کا ہر شہری اس مہوتسو میں دلچسپی رکھتا ہے۔سیتا پور کے جوش و خروش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امرت مہوتسو سے متعلق گفتگو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وہ دوستوں کے ساتھ’من کی بات‘ سنتے ہیں اور جدوجہد آزادی کے بارے میں جاننے اورسیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ امرت مہوتسو کو متاثر کن بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عام لوگوں، حکومتوں، پنچایتوں سے لے کر پارلیمنٹ تک میں اس تہوار کی گونج ہے اور اس تہوار سے متعلق پروگرام مسلسل جاری ہیں۔اس سلسلے میں دہلی میں پیش آئے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پروگرام ’آزادی کی کہانی – بچوں کی زبانی‘ میں بچوں نے جدوجہد آزادی سے متعلق کہانیاں دل سوزی کے ساتھ پیش کیں۔ اس میں ہندوستان کے علاوہ نیپال، ماریشس، تنزانیہ، نیوزی لینڈ اور فجی کے طلبہ نے بھی حصہ لیا۔ ملک کا مہارتنا او این جی سی بھی امرت مہوتسو کو ایک الگ طریقے سے منا رہا ہے۔ ان دنوں وہ اپنے آئل فیلڈ میں طلباء کے لیے مطالعاتی دوروں (اسٹڈی ٹور) کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس میں نوجوانوں کواو این جی سی کے آئل فیلڈ آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ کہ ہمارے ابھرتے ہوئے انجینئرز ملک کی تعمیر کی کوششوں میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ ہاتھ بٹا سکیں۔

Related Articles