پریاگ راج کے نواب گنج میں ماں بیٹی کا قتل

پریاگ راج، ستمبر۔اترپردیش کے پریاگ راج کے نواب گنج علاقہ میں کچھ لوگوں نے دھار دار ہتھیار سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ نواب گنج علاقہ میں جگدیش پور گودوا میں رہنے والے دلیپ کمار سروج کی بیوی انجلی سروج (35)اور 12سالہ بیٹی سنجیونی اور ایک سال کے بیٹے کے ساتھ جمعرات کی رات گھر کے برآمد ے میں سورہی تھی۔ دیر رات میں نامعلوم لوگوں نے ماں بیٹی کو دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر جمعہ کی صبح پولیس موقع پر پہنچی۔ قتل کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مجرم جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Related Articles