پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پنڈی سے لاہور منتقل

لاہور،مارچ۔اسلام آباد میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے حکومتی اداروں کی جانب سے ایڈوائس آنے کے بعد وائٹ بال سیریز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کو موجودہ حالات میں سیریز لاہور منتقل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش پر ہی پہلے وائٹ بال سیریز لاہور سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ نے بھی وائٹ بال سیریز کے لاہور منتقل ہونے کی تصدیق کردی اور کہا کہ تمام میچز راولپنڈی سے لاہور شفٹ کر دیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے باقی تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔خیال رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

Related Articles