پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

لاہور،فروری۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کیعلیم ڈار ذمیداری نبھائیں گے جب کہ ان کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔پی سی بی کیمطابق پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ دوسرے میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا ذمہ داریاں نبھائیں گے، تیسرے میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔پی سی بی کا بتانا ہیکہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ وائٹ بال سیریز میں میچ ریفری کے فرائض جاوید ملک ادا کریں گے۔

 

Related Articles