پاکستان کے بیٹسمین شان مسعود یارکشائر کے کپتان مقرر

لندن،ستمبر۔پاکستان کے بیٹسمین شان مسعود کو 2023 کاؤنٹی سیزن کے لیے یارکشائر کا کپتان مقرر کیا ہے۔شان مسعود کو کاؤنٹی کے غیر ملکی کھلاڑی کی حیثیت سیمعاہدہ سے قبل 2023 کے سیزن کے لیے ڈاربی کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ یارکشائر کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے بدھ کو ہیڈنگلے میں گلاسٹرشائر کے ہاتھوں شکست کے بعد شان مسعود کی کپتانی کا اعلان کیا۔اوٹس گبسن نے کہا کہ ہم نے شان کے ساتھ جو بات چیت کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ آگے کلب کے کپتان بننے والے ہیں۔شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور جونی ٹیٹرسال کی جگہ وہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اسٹیون پیٹرسن کے جولائی کے آخر میں مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر نے قیادت کی تھی۔

Related Articles