پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: بی جے پی

جموں، اکتوبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف جموں و کشمیر پولیس، اس کی تحقیقاتی ونگ سی آئی ڈی اور قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے کارروائی شروع کی ہے۔رویندر رینہ نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: پچھلے دنوں کرکٹ میچ کے بعد یہاں ایک سازش کے تحت ہڑدنگ مچائی گئی۔ اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔ مقدمے بھی درج کئے گئے ہیں۔ پولیس، سی آئی ڈی اور این آئی اے کارروائی کر رہی ہے۔ کوئی نہیں بچے گا۔ سب کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا: جن لوگوں نے بھی ملک کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ ہمارا دیش ہماری ماتا ہے۔ جو بھی اس دیش کے خلاف کوئی ناپاک حرکت کرے گا اس کو کریش کیا جائے گا ۔

Related Articles