پاکستان سے سیریز کیلئے افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

کابل،مارچ۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کے لئے افغانستان نے 17رکن ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ اسپنر راشد خان قیادت کریں گے۔ ٹیم میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللّٰہ، نجیب اللّٰہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت ، محمد نبی ،عظمت اللّٰہ عمرزئی، گلبدین نبی، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوین الحق شامل ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ جمعے کی شب رات نو بجے شروع ہوگا۔

Related Articles