پاپ گلوکار رکی مارٹن پر فخر ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں، سشمیتا سین

ممبئی،فروری۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جانتی تھیں ان کے سابق بوائے فرینڈ رکی مارٹن ہم جنس پرست ہیں اور انہیں اس پر فخر بھی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوے کی دہائی میں پاپ اسٹار رکی مارٹن اور سشمیتا سین کے درمیان تعلقات تھے، دونوں شوبز شخصیات نے کبھی اپنے رشتے کے بارے میں نہیں بتایا بعد ازاں اس راز سے خود ہی پردہ اٹھ گیا۔سشمیتا اور رکی نے اپنے تعلقات کے عرصے میں مداحوں کو خبر نہ ہونے دی کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے کتنے قریب ہیں۔بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اْن کی جتنے عرصے تک پاپ گلوکار سے قربت میں رہی اس دوران وہ جانتی تھیں کہ مارٹن ہم جنس پرست ہیں، جس پر انہیں فخر ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ رکی مارٹن ہم جنس پرست ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے، اپنی جنس کو قبول کرنا حوصلے کی بات ہوتی ہے، جو وقت ہم نے پیار محبت کے ساتھ بتائے وہ بہترین تھے۔ سشمیتا نے خود بتایا کہ وہ رکی مارٹن سے ریلیشن شپ کے دوران ڈیٹ پر ملتی تھیں۔

Related Articles