پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد ولیمسن نے میچ کو سبق قرار دیا

ممبئی، اپریل۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے کل گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں آخری گیند پر پانچ وکٹ سے شکست کے بعد اس میچ کو اپنی ٹیم کے لیے سبق قرار دیا۔ولیمسن نے میچ کے بعد کہا، ’’یہ میچ بطور ٹیم ہمارے لیے ایک سبق ہے۔ ششانک نے پہلی اننگز کے اختتام پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں کچھ میچوں میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل رہا تھا لیکن آج جو موقع ملا اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس میچ میں جیت کا سارا کریڈٹ گجرات کو جاتا ہے۔اس سیزن میں انہوں نے کافی قریبی میچ جیتے ہیں۔ تاہم ہمارے لیے بھی اس میچ میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں۔ عمران ملک ایک میچ ونر کی طرح کھیلیں۔اس میچ میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پہلے بیٹنگ کرنے آئی سن رائزرز حیدرآباد نے 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے ۔جواب میں، راشد خان نے گجرات ٹائٹنز کے لیے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔ عمران ملک نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل 2022 میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے گیندباز بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ حیدرآباد ٹیم کی تاریخ کے دوسرے بہترین گیندبازی بھی بن گئے ہیں۔

Related Articles