پانامہ پیپرز معاملہ: ایشوریا رائے سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ابھیشک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے آج دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں ان کے مبینہ فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران بیرون ملک سے حاصل رقوم سے متعلق ریکارڈز پہلے ہی جمع کروادیے ہیں۔ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ انہیں مزید پوچھ گچھ کے لیے پھر کسی تاریخ پر بلایا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ 2017 سے اس معاملے کی تفتیش کرنے والی تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ کو برٹش ورجن آئی لینڈز کی ایک کمپنی میں اپنی رقوم لگانے کے الزام میں جو کہ پانامہ کیس سے جڑا معاملہ ہے پر پوچھ گچھ کے لیے ایشوریا رائے کو طلب کیا تھا۔ 48 سالہ ایشوریا رائے جو بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی بہو ہیں، انہیں اس سے پہلے بھی دو بار طلب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے دونوں مرتبہ مزید وقت مانگا تھا۔

Related Articles