پارٹی بلدیاتی انتخابات پوری لگن کے ساتھ لڑے گی
دھنتیرس پر مایاوتی نے کہا - اس سالگرہ پرکوئی قیمتی تحفہ نہیں، پارٹی کے لیے سیدھے دیں پیسے
لکھنو:اکتوبر۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی بلدیاتی انتخابات پوری لگن کے ساتھ لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو ان کا یوم پیدائش پورے جذبے کے ساتھ ملک گیر سطح پر اور خاص طور پر یوپی میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں۔ اس موقع پر ان کو قیمتی تحائف،گفٹ وغیرہ نہ دیے جائیں۔ ہمیشہ کی طرح پارٹی اور تحریک کے مفاد میں بہتر ہو گا کہ براہ راست مالی امداد دی جائے تاکہ انتخابات وغیرہ میں ہونے والے اخراجات کی تلافی ہو سکے۔اس کے لیے تنظیم کی از سرتنظیم نوتشکیل کرتے ہوئے اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سونپنے والے ہی آج اس سے دکھی ہیں۔ اس لیے سنگھ مہنگائی اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کے لیے آبادی اور تبدیلی کا نعرہ لگا رہا ہے۔ 30 جون سے جاری رکنیت سازی مہم کے بارے میں معلومات لینے کے بعد انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے حال ہی میں ایس پی چھوڑنے والے عمران مسعود کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ عمران مسعود کو سہارنپور، علی گڑھ، میرٹھ اور آگرہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بھیم راج بھر کو پوروانچل کے دیگر ڈویڑنوں بشمول وارانسی اور اعظم گڑھ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔