پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرے میں آتشزدگی

نئی دہلی، دسمبر۔پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں بدھ کے روز آگ لگنے سے کمپیوٹر اور فرنیچر جل کرخاک ہو گئے۔دہلی فائر سروس کے مطابق آج صبح کمرہ نمبر 59 میں آگ لگ جانے سے کمپیوٹر اور فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔اس واقعہ کی اطلاع صبح 8:05 پر موصول ہوئی جس کی بنیاد پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گیئں اور 8:50 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں آگ لگی تھی اس کے ارد گرد میڈیا اہلکاروں کے کام کرنے کے لیے کمرے ہیں۔

Related Articles