ٹفانی ٹرمپ کی 12 نومبرکولبنانی ’ارب پتی‘نوجوان سے شادی طے!

میامی،نومبر ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی ٹفانی ٹرمپ 12 نومبر کواپنے لبنانی منگیتر مائیکل بولوس سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوجائیں گی۔میامی ہیرالڈ کے مطابق شادی کی تقریب ریاست فلوریڈا میں واقع پام بیچ میں مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پرمنعقد کی جائے گی۔سابق صدر کی سب سے چھوٹی بیٹی نے 19 جنوری 2021ء کو بولوس سے منگنی کااعلان کیا تھا۔ڈیلی میل کے مطابق ان کے ہونے والے شوہر25 سالہ بولوس لبنانی والدین کے ہاں پیدا ہوئے تھے اور ان کی پرورش نائجیریا کے شہرلاگوس میں ہوئی تھی۔وہ مبیّنہ طور پر ’’براعظم افریقا کے زیادہ تر حصے میں پھیلی ہوئی کئی ارب پونڈ کی مالک ایک وسیع کاروباری سلطنت کے وارث ہیں۔ٹفانی اور مائیکل کی 2018ء کے موسم گرما میں یونانی جزیرے میکونوس میں پہلی ملاقات ہوئی تھی اوراس کے بعد انھوں نے میل ملاقاتیں شروع کردی تھیں۔انھیں پہلی بار ستمبر2018 میں نیویارک فیشن ویک کے دوران میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔انھوں نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد جنوری 2019 میں ایک ساتھ اپنی پہلی تصویرشیئرکی تھی۔

Related Articles