ٹرک نے تحریک کار کسان خواتین کو کچلا، تین کی موت

جھجر.اکتوبر ۔ہریانہ کے جھجر ضلع میں آج صبح ٹکری-بہادر گڑھ سرحد پر کسان دھرنا کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے تحریک کارکسان خواتین کوکچل دیا، جس میں سے تین کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئیں۔ ان میں ایک شدید زخمی خاتون کو پی جی آئی روہتک بھیجا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت مانسا (پنجاب کی رہائشی چھندر کور، امرجیت کور اور گر میل کور کے طور پر ہوئی ہے۔۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے دھرنے میں شامل ہو رہی تھیں۔خواتین جھجر روڈ پر ایک آٹورکشا کے انتظارمیں ڈیوائیڈر پر بیٹھی تھیں۔ اسی وقت تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر ماردی۔ دوخواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک نے بہادرگڑھ کے سول اسپتال میں دم توڑدیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

Related Articles