ٖغرور کا سر جھکانے والے کسانوں کو جیت مبارک: راہل

نئی دہلی، نومبر ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے حکومت کے اعلان کو ناانصافی کی شکست قرار دیتے ہوئے کسانوں کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان داتا کے ستیہ گرہ کے سامنے غرور کا سر جھکا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے ان داتا نے ستیہ گرہ سے غرور کا سر جھکا دیا۔ ناانصافی کے خلاف اس جیت پر مبارکباد! جئے ہند، جئے ہند کا کسان‘‘۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا اور احتجاج کرنے والے کسانوں سے گھر واپس جانے کی اپیل کی۔ تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایجی ٹیشن اسی وقت ختم کریں گے جب پارلیمنٹ میں اسے واپس لینے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

 

Related Articles