ویشالی میں 175 کارٹن انگریزی شراب برآمد

حاجی پور ، جولائی ۔بہار میں ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے 175 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر ست پور ۔ است پور گاؤں واقع ایک ٹھکانے پر منگل کی دیر رات چھاپے ماری کی گئی ۔ اس دوران ٹرک پر لدی 175 کارٹن ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔ برآمد شراب کی قیمت قریب 20 لاکھ روپے ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ موقع سے ایک پک اپ وین بھی برآمد کی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

Related Articles