وگنیش، وشاکھ ہندوستان کے پہلے گریند ماسٹربنے

نئی دہلی،فروری۔ہندوستان کے 24سالہ شطرنج کھلاڑی وگنیش این آر جرمنی کے انٹر نیشنل ماسٹر الجا شنائیڈ کو ہرا کر اور جرمنی میں 24واں نارڈ ویسٹ کپ 2023جیت کر ملک کے 80ویں گرینڈ ماسٹر بن گئے ہیں۔چنئی کے وگنیش نے لائیو ریٹنگ میں 2500کا اعداد پار کرنے کے بعد یہ کامیابی حاصل کی۔ وگنیش کے بڑے بھائی وشاکھ این آر 2019میں ہندوستان کے 59ویں گریند ماسٹر بنے تھے۔ وگنیش کی اس کامیابی کے ساتھ این آر بھائی ہندوستان کے پہلے گریند مسٹر بھائی بن گئے ہیں۔چیس بیس انڈیا کے مطابق وشاکھ نے اپنے بھائی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ”اپنے بھائی کو گرینڈ ماسٹر بنتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ یہ شاید نئی اونچائیوں کی طرف پہلا قدم ہے۔ ہم مزید بہتر کرنے اور بہتر کھیلنے پر دھیان دیں گے۔“ضروری ریٹنگ حاصل کرنے سے قبل وگنیش چار گرینڈ ماسٹر سازگار نتائج حاصل کر چکے تھے، جب کہ انٹر نیشنل شطرنج فیڈریشن (ایف آئی ڈی اے) کے مطابق ایک کھلاڑی کو گرینڈ ماسٹر بننے کے لئے 2500ریٹنگ پوائنٹ اور دو اصولوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے 17سال کی عمر میں 2015میں قطر ماسٹرس میں اپنا پہلا گرینڈ ماسٹرمعیار حاصل کیا۔ڈیڑھ سال بعد انہوں نے 2017میں 24ویں ابو الظہبی ماسٹرس میں اپنا دوسرا معیار حاصل کیا۔ وگنیش نے اپنا تیسرا معیار گجرات جی ایم اوپن 2018میں حاصل کیا، جب کہ ایشیائی کانٹیننٹل 2019میں وہ چوتھی بار معیار حاصل کر سکے تھے۔جنوبی ریلوے کے ملازمین وگنیش نے جرمنی میں جیت حاصل کرنے کے بعد نوئے زی ایل اوپن 2023کے لئے فرانس کا رخ کیا ہے۔

Related Articles