ونے کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی، مئی۔ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین رہے ونے کمار سکسینہ،نے آج یہاں راج نواس میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی کے 22ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا۔دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی نے مسٹر سکسینہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف لینے کے بعد مسٹر سکسینہ نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر نہیں بلکہ مقامی سرپرست کے طور پر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں راج نواس میں کم اور دہلی کی سڑکوں پر زیادہ نظر آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ہم اس پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ دہلی کو سٹی آف جوئے اور سٹی آف فلاورس بنانے کا ہے۔مسٹر سکسینہ کو 23 مئی کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ سکسینہ نے انیل بیجل کی جگہ لی ہے۔ مسٹر بیجل نے 18 مئی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles