ومبلڈن فائنل کھیلنے والی انس جابر کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال
تیونس ،جولائی۔ ٹینس گرینڈ سلم ومبلڈن میں کے فائنل کھیلنے والی پہلی عرب اور مسلمان خاتون پلیئر انس جابر وطن واپس پہنچ گئیں۔ تیونس کے لوگوں کی جانب سے انہیں ’’خوشی کا وزیر‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان کے استقبال کیلئے پرستار بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے، انہوں نے انس کے ساتھ سلیفیاں بنوائیں۔ خیال رہے کہ ومبلڈن فائنل میں انس کو قازقستان کی ایلینا رباکینا سے شکست ہوئی تھی۔ 27سالہ انس کا کہنا تھا کہ میں گرینڈ سلم جیتنے والی پہلی افریقی خاتون بننے کی کوشش کر رہی تھی تاہم کامیاب نہ ہو سکی۔ آل انگلینڈ کلب میں اپنے مقابلوں کے دوران پوری کوشش کی تھی۔ البتہ میں ہمیشہ خوش رہوں گی، ٹینس میرے لیے صرف ایک کھیل ہے۔