ولورہمپٹن میں کار دیوار سے ٹکرا گئی، 18سالہ شخص ہلاک

لندن ،اپریل۔ ولورہمپٹن کے چیپل ایش ایریا میں کار کے دیوار سے ٹکرانے کے نتیجے میں 18سالہ شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ حادثہ اتوار کو مقامی وقت 01:45بی ایس ٹی پر وولورہمپٹن کے چیپل ایش ایریا میں پیش آیا تھا، جب ایک کار دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں ایک مسافر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا جس کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے۔ اوکس ڈرائیو جنکشن کے قریب میریڈیل روڈ کو پولیس نے حادثے کے بعد بند کر دیا تھا جبکہ حادثے کی انویسٹی گیشن جاری ہے۔ فورس کا کہنا ہے وہ جوڑے کی فیملی اور قریبی دوستوں کو سپورٹ فراہم کر رہی ہے اور اس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس حادثے کے وقت ریڈ واکس ہال کورسا کے دیکھے جانے کے حوالے سے معلومات ہیں تو رابطہ کریں۔

 

Related Articles