وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر چار اکتوبر کو وارد جموں ہونگے

سری نگر، اکتوبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ چار اکتوبر کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر وارد ہونگے جس دوران وہ راجوری اور بارہ مولہ میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کے علاوہ سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے۔سرکاری ذرائع نے دورے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چار اکتوبر کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وارد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ چار اکتوبرکو وزیر داخلہ امیت شاہ راجوری میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد متعدد تعمیراتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھی گے جبکہ صبح کے اوقات میں وہ ماتا ویشنو دیوی مندر پر بھی حاضری دیں گے۔اُن کے مطابق پانچ اکتوبر کے روز وزیر داخلہ سری نگر کے راج بھون میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ کے آفیسران بھی شریک ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اسی روز وزیر داخلہ بارہ مولہ میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے اور سری نگر میں متعدد ڈیلوپمنٹ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Related Articles