وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دروے کی دی ہدایت

لکھنؤ:اگست۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بندیل کھنڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزراء کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور ہوائی جائزے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی دفتر کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس ضمن میں یوگی کی ہدایت پر ریاست کے جل شکتی وزیر سوتنتر دیو سنگھ بندیل کھنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لے کر حالات کا معائنہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھاری بارش ہونے اورراجستھان سے باندھوں میں اضافی پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ریاست کی اہم ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان کو پہنچ گیا ہے۔ اس وجہ سے بندیل کھنڈ سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کے سے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر کابینی وزیر سوتنتر دیو سنگھ ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں وہ بندیل کھنڈ کا ہوائی معائنہ کریں گے۔ سوتنتر دیو سنگھ بندیل کھنڈ میں اٹاوہ، اوریا، جالون اور ہمیر پور میں سیلاب کا جائزہ لیں گے۔اس کی بناد پر حکومت سیلاب سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر اس کی تلافی کی تراکیب پر غور کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بندیل کھنڈ میں جمنا اورع کین کے ساحلی اضلاع باندہ اور ہمیر پور اور بیتوا کے ساحلی جھانسی ضلع میں گذشتہ دنوں سے درجنوں گاؤں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جمنا اور دیگر معاون ندیوں کے ساحلی ضلع جالون، اٹاوہ اور اریا میں بھی تمام علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس درمیان حکومت نے جھانسی ضلع میں سیلاب سے جن دھن اور پشو دھن کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے سروے کا کام پیر کو شروع کردیا۔ بندیل کھنڈ کے سبھی اضلاع میں زرعی اورریونیو ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں فصل کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کی سطح پر اس کی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔

Related Articles