وزیر اعلی تیرتھ درشن اسکیم میں دو مہینے میں 20ٹرینیں چلیں گی
بھوپال،جنوری۔مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی تیرتھ درشن اسکیم میں آئندہ دو مہینوں میں 20ٹرینیں عقیدت مندوں کو تیرتھ یاترا کرائیں گے۔محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیش راجورا کی طرف سے ملی اطلاع کے مطابق آئندہ 21جنوری سے29مارچ کے درمیان تیرتھ یاتریوں کی 20ٹرینیں چلائی جائے گی۔اسکیم کے تحت میں دو مہینے میں تقریبا20ہزارتیرتھ یاتری مختلف تیرتھوں کے درشن کر سکیں گے۔ریاست کے مختلف ضلعوں سے گزر کر یہ ٹرین عقیدت مندوں کو رامیشورم،دوارکا،کامکھیا دیوی،جگنناتھ پوری، شرنی،ایودھیا،بنارس وغیرہ مذہبی جگہوں کی یاترا کرائے گی۔