وزیر اعلیٰ نے یوم شہادت کے موقع پر تانتیا بھیل کو خراج عقیدت پیش کیا

بھوپال، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج عظیم مجاہد آزادی اور قبائلی فخر کے محافظ ماما تانتیا بھیل کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ جننائک کرانتی سوریہ ماما تانتیا بھیل کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج وہ اندور کے پاتالپانی میں تانتیا ماما کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور اندور کے بھنورکنواں چوراہے پر تانتیا ماما کی مجسمے کا افتتاح کریں گے۔ریاستی کابینہ کے ارکان کے علاوہ ریاستی بی جے پی اور کانگریس لیڈروں نے بھی تانتیا ماما کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Related Articles