وزیر اعلیٰ نے عید الاضحی پر ریاستی عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں
وزیراعلیٰ نے کورونا انفیکشن کے مد نظر سبھی احتیاط برتے ہوئے عید الاضحی منانے کی گزارش کی
لکھنو:جولائی۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر ریاستی عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ عید الاضحی کا تیوہار سبھی مل-جل اور سماجی خیر سگالی قائم رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔وزیراعلیٰ نے لوگوں سے کورونا انفیکشن کے مد نظر سبھی احتیاط برتے ہوئے عید الاضحی منانے کی گزارش کی ہے۔