وزیر اعظم کی ووٹروں سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل

نئی دہلی، فروری ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے لیے پانچویں مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔اپنے ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا، آج اتر پردیش میں جمہوریت کے تہوار کا پانچواں مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور ایسی حکومت کا انتخاب کریں جو ریاست کے لوگوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ سلامتی کو یقینی بنائے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی ٹویٹ کیا،میں تمام 61 سیٹوں کے ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں پہلی بار ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آگے آئیں۔خیال رہے اتر پردیش کی 61 اسمبلی نشستوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ صبح 7.30 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

Related Articles