وزیراعظم مودی نے شری مہاکالیشور کے دربار میں تقریباً آدھے گھنٹے تک پوجا کی

اجین،  اکتوبر ۔ جو مدھیہ پردیش کے اُجین میں دنیا کے واحد دکشن مکھی سویمبھو شیولنگ شری مہاکالیشور مندر کے عظیم کاریڈور ’شری مہاکال لوک‘ کا افتتاح کرنے آج یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر کے گربھ گرہ میں خصوصی پوجا کی۔مندر کے چار پجاریوں نے مسٹر مودی سے تقریباً آدھے گھنٹے تک شری مہاکالیشور بھگوان کی پوجا کرائی۔ منتر اور پوجا کے درمیان، مسٹر مودی نے مندر میں سادھنا بھی کی۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں مالا اور اور بھگوان شیو کے پسندیدہ بلوا پتر بھی تھے ۔ مسٹر مودی تقریباً 10 منٹ تک شیولنگ کے پیچھے بیٹھ کر دھیان کی حالت میں سادھنا میں مشغول رہے۔ اس کے بعد ان کے ساتھ ایک خصوصی رکشا سوتر باندھا گیا۔مندر سے باہر آنے کے بعد، مسٹر مودی نے مہادیو کے پیارے ’نندیشور بھگوان‘ کے پاس بیٹھ کر دھیان کیا۔ انہوں نے نندیشور بھگوان کے ساتھ تقریباً پانچ منٹ تک دھیان بھی کیا۔شری مہاکالیشور مندر میں شام کے بعد جل ابھیشیک نہیں کیا جاتا ہے۔ ایسے میں وزیراعظم نے روایت کے مطابق صرف خصوصی پوجا کی۔اس سے پہلے مسٹر مودی خصوصی طیارے سے اندور پہنچے۔ اندور سے وہ اجین آئے۔ مندر کے احاطے میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles