وزیراعظم مودی سوامی وویکانند کو یاد کیا

نئی دہلی، ستمبر, وزیر اعظم نریندر مودی نے سوامی وویکانندکی 1893 میں شکاگو میں تاریخی تقریر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےبڑی ہی خوبصورتی سے ہندوستانی ثقافت کی خصوصیات کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔سوامی وویکانند کی اس تقریر کے 128 سال مکمل ہونے کے موقع پر ، مسٹر مودی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’1893 میں سوامی وویکانند کی گئی تقریر کو یاد کررہا ہوں ، جس میں بڑی ہی خوبصورتی کے ہندوستانی ثقافت کی کو خصوصیات کو انہوں نے ، دنیا کے سامنے رکھا گیا تھا۔ اس تقریر کے جذبے میں زمین کو خوشحال اور جامع بنانے کی طاقت ہے‘‘۔واضح رہے کہ سوامی وویکانند نے شکاگو میں اپنی تقریر کے آغاز میں ہی امریکی بہنوں اور بھائیوں کو کہہ کر وہاں موجود تمام لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔مسٹر مودی نے اس تقریر کو اپنے ٹویٹ کے ساتھ ٹیگ بھی کیا ہے۔

Related Articles