وزیراعظم مودی آج کرناٹک گلوبل انویسٹرس سمٹ سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرناٹک میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر یں گے۔یہ اطلاع منگل کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی۔اس سربراہ کانفرنس کا مقصد ہندوستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اور آئندہ دہائی کے لیے ترقیاتی ایجنڈا تشکیل دینا ہے۔ بنگلورو میں 2 نومبر سے 4 نومبر تک منعقد کئے جارہے اس تین روزہ پروگرام میں 80 سے زیادہ مقررین کے اجلاس ہوں گے۔ مقررین میں صنعت کے کچھ ا علیٰ قائدین ہوں گے، جن میں کمار منگلم برلا، سجن جندل، وکرم کرلوسکر اور دیگر شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ 300 سے زیادہ نمائش کاروں کے ذریعے بڑی تعداد میں کاروباری نمائشیں اور کنٹری اجلاس ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔ کنٹری اجلاسوں میں سے ہر ایک کی میزبانی شراکت دار ملکوں کے ذریعے کی جائے گی جن میں فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں، جو اپنے متعلقہ ممالک سے اعلیٰ سطحی وزارتی اور صنعتی وفود ساتھ لائیں گے۔ عالمی پیمانے کی اس تقریب سے کرناٹک کو اپنی ثقافت کو دنیا کو دکھانے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔

Related Articles