نیپال کے وزیر اعظم نے کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کی

وارانسی:اپریل۔نیپال کے وزیر اعظم شہر بہادر دیوبا نے اتوار کو اپنی بیوی آرزو رانا دیوبا کے ساتھ یہاں کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا پاٹ کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔اس سے پہلے بابت پور ائیر پورٹ پر یوگی نے نیپال کے وزیر اعظم کا استقبال کیا جہاں سے بیرونی مہمان بابا کال بھیرو مندر کے لئے روانہ ہوگئے۔ کاشی کے کوتوال کے نام سے مشہور کال بھیرو کی نیپال پی ایم نے ویدوں کے منتروں کے درمیان پوجا کیا ہے۔اس کے بعد دیوبا نے کاشی وشوناتھ کے دربار میں حاضری لگائی اس دوران وہ پرکشش کاشی وسوناتھ کاریڈور کو دیر تک دیکھتے رہے۔

Related Articles