نواز الدین صدیقی نے اپنی آدھی وراثت بھائی کے نام کردی
ممبئی،مارچ۔جائیداد کے تنازع کا شکار بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی وراثت بھائی کے نام کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان علیحدگی کے معاملے نے نیا موڑ لے لیا۔ایڈوکیٹ پرشانت نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار نے اپنی آدھی وراثت کے اختیارات اپنے ایک بھائی الماس الدین صدیقی کو منتقل کردیئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور وصیت میں اداکار نے لکھا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں جائیداد پر ان کا حق رہے گا، جس کے بعد اسے ان کے بھائیوں الماس الدین، مجالدین اور منہاج الدین صدیقی میں تقسیم کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ان کی عدالت کے حکم کے باوجود اداکار کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا تاحال نہ سْلجھ سکا، ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کے بچوں سمیت رات گئے گھر سے بے سر و سامان نکال دیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں ان کے بچوں کو گھر کے باہر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ نوازالدین صدیقی کی سچائی ہے جس نے اپنے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا، جب میں 40 دن تک گھر میں رہنے کے بعد ورسووا پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کے فون کال پر بْلوائے جانے پر گھر سے باہر نکلی تو نوازالدین صدیقی گھر کے دروازے پر کئی گارڈز تعینات کر دیے جو ہمیں گھر کے اندر جانے سے روک رپے ہیں۔عالیہ صدیقی نے ایک اور ویڈیو میں اپنے کسی رشتہ دار کے گھر کا کلپ بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے رات گزاری، جہاں وہ سب ایک کمرے میں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے، ممبئی ہائی کورٹ نے ااس جوڑے کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے بچوں، 12 سالہ بیٹی شورہ اور 7 سالہ بیٹے یاانی سے متعلق مسائل کو حل کریں۔