نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا

ممبئی، دسمبر۔بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس اور سلمان خان کے ساتھ بجرنگی بھائی جان میں کام کیا ہے۔ نوازالدین نے دونوں اداکاروں کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی نے کہا ’’شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ مجھے ان کے ساتھ بہت زیادہ ریہرسل کرنے کوملی، یہاں تک کہ اگر ٹیم سمجھتی کہ کسی خاص سین کو دوبارہ سے کیا جانا چاہئے، اسے دوبارہ سے شوٹ کریں گے ۔ سلمان بھائی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ مختلف ہے، وہ ایک اداکار کے طور پر بہت فراخ دل ہیں، وہ آپ کو بہترین مکالمے دیتے ہیں۔ جیسے کہ جب وہ آپ کے ساتھ کیمرے کے سامنے ہونگے ، تو کہیں گے ، یہ لے، یہ ڈائیلاگ تو بول لے یار ۔ مجھے سلمان بھائی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

Related Articles