نوادا میں ایئر ایمبولینس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

نوادا، فروری ۔ امریکی ریاست نوادا میں کیئر فلائٹ ایئر ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے بتایا کہ مغربی نوادا میں اسٹیج کوچ کے قریب جمعہ کی رات تقریباً 9 بج کر 15 منٹ پر کیئر فلائٹ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک مریض، مریض کے خاندان کے رکن، پائلٹ، نرس سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔اے بی سی نیوز نے بتایا کہ ابھی تک طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ وجہ کی تحقیقات جاری ہے۔

Related Articles