ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ نے ناگا اتحاد کی اپیل کی

کوہیما، اکتوبر۔ ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ یانتھنگو پیٹون نے طلباء برادری سے ناگا سماج کے ڈھانچے کوختم کررہے قبائلیت اورقبیلہ پرستی کی مخالفت اور مذمت کرنے کی اپیل کی۔دیما پور گورنمنٹ کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ دیما پور لوتھا اسٹوڈنٹس یونین کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر ہفتہ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں مسٹر پیٹون نے کہا کہ قبائلی یا قبیلے کی بنیاد پر بلاکس کی تقسیم یا تشکیل 21ویں صدی کے جدید سماج کے لئے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبیلہ نظام کا استعمال پہلے انٹرمیرج کے لئے کیاجاتا تھا لیکن اس کا استعمال تقسیم کے لئے نہیں کیاجانا چاہیے۔انہوں نے سماج کے ہر طبقے بالخصوص لوتھا برادری سے اپیل کی کہ وہ قبائلیت کا پرچار کرنے والے کسی بھی شخص کی حمایت نہ کریں کیونکہ یہ ناگا سماج کی ترقی اوراتحاد میں رکاوٹ ہے۔مسٹر پیٹون نے افسوس کا اظہار کیا کہ شہری علاقوں میں ثقافتی روایات اپنی اہمیت کھو رہی ہیں اورانہوں نے طلباء سے اپنے گھروں خاندانوں میں اپنی مادری زبان میں بات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان ناگا مادری زبانوں کے مقابلے ناگامیز میں زیادہ بات چیت کرتے ہیں جس سے ناگا مادری زبان خطرے میں پڑ گئی ہے۔انہوں نے طلباء سے اپنی زبان کو محفوظ رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے بچے گھر میں اپنی مادری زبان میں بات کریں۔

Related Articles