نائیڈونے سی وی رمن کو سلام پیش کیا

نئی دہلی ،نومبر۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماہر طبیعیات اور نوبل انعام یافتہ سی وی رمن کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت سے سائنس دانوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔اتوار کو یہاں سی وی رمن کی جینتی پر جاری ایک پیغام میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ ملک میں سائنسی اداروں کے قیام میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا، ’’عظیم ماہرطبیعیات اور نوبل انعام یافتہ سر سی وی رمن کی یوم پیدائش پر، میں ملک میں سائنسی تحقیق اور تعلیم کے فروغ کے تئیں ان کی تحریک سلام پیش کرتا ہوں۔ ملک میں باوقار سائنسی اداروں کے قیام میں ان کے تعاون کو سلام کرتا ہوں۔

Related Articles