نئے عزم کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود میں مصروف ہونا ہے:شیوراج
بھوپال، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئے سال سے قبل کہا کہ اب نئے عزم کے ساتھ ہمیں عوام کی فلاح وبہبود کے کام کاج میں مصروف ہونا ہے۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ک سال2022 میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر فخر کر سکتے ہیں، لیکن مطمئن ہوکر بیٹھ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے عہد کے ساتھ اپنی مستعدی اور صلاحیت کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے کام میں دوبارہ مصروف ہونا ہوگا اور بڑ ہدف حاصل کرنا ہے۔