مہاراشٹر میں ادھو حکومت بحران کاشکار

ممبئی ،جون.مہاراشٹر میں مہاراشٹروکاس اگھاڑی حکومت سیاسی بحران کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ ادھو ٹھاکرے کابینہ کے ایک شیوسینا وزیر اور دیگر وزراءنے بغاوت کا علم بلند کردیا ہے، ان باغیوں نے سورت میں پناہ لی ہے۔تھانے میں شیوسینا کے لیڈراور وزیرایکناتھ شندے نے کہاہے کہ کانگریس اور این سی پی سے اتحاد نہیں چل رہا ہے۔ شیوسینا کے ایم پی اورترجمان سنجے راوت نے اس بحران کو خطرہ نہیں قرار دیا ہے بلکہ بی جے پی ایم وی اے حکومت کو گرانے کی سازش رچ رہی ہے۔ممبئی اور نئی دہلی میں میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔این سی پی لیڈر شردپوار دہلی سے دوپہر میں ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے اور بتایا جاتا ہےکہ سابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر دیویندرفڑنویس بھی دہلی روانہ ہورہے ہیں۔

Related Articles