مچل اسٹارک انجرڈ، تیسرے ٹی 20 سے باہر، ون ڈے میں شرکت مشکوک
سڈنی،جون۔آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک سری لنکا کے خلاف ہفتیکو تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بھی نہیں کھیلیں گے۔ ون ڈے میچوں میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کے ہاتھ انگلی زخمی ہو گئی تھی اور چھ ٹانکے آئے تھے۔ان کی جگہ جھے رچرڈسن کو ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ ٹیسٹ سیریز سے قبل اسٹارک کے فٹ ہونے کے لئے پر امید ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ انہیں فٹ ہونے کے لئے کم از کم سات روز لگ سکتے ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 14 جون سے ہو گا۔