مودی کی بھوپال آمد کی تیاریوں کی تعلق سے شیوراج کی جائزہ میٹنگ

بھوپال نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی مدھیہ پردیش کے بھوپال آمد سے متعلق آج یہاں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نےتیاریوں کا جائزہ لینے کے لیےمیٹنگ کی۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے یہاں وزارت میں ہوئی میٹنگ میں آئندہ 15 نومبر کو بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد ہونے والے قبائلی گورو دیوس مہاسمیلن کے انعقاد اور ملک کے پہلے پی پی پی موڈ سے تیار حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے لیے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مسٹر مودی مہا سمیلن سے خطاب کریں گے اور ان کے ذریعہ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزارت میں منعقدہ میٹنگ میں اسٹیٹ ایجوکیشن منسٹر وشواس سارنگ، صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر پربھورام چودھری، قبائلی امور کی وزیر مینا سنگھ، چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت محمد سلیمان، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم راجیش راجورا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اجیت کیسری، پرنسپل سیکرٹری محکمہ قبائلی امورپلوی جین گوول، کمشنر پبلک ریلیشن سدام کھاڈے اور دیگر افسران موجود تھے۔

Related Articles