مودی نے برازیل کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی، جنوری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو برازیل کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال اور دارالحکومت برازیلیا میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو جمہوری روایات کا احترام کرنا چاہئے۔مسٹرمودی نے کہا، ’’برازیلیا میں سرکاری اداروں کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات پر انتہائی فکر مندہوں۔ سب کو جمہوری روایات کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم برازیل کے حکام کو اپنا مکمل تعاون پیش کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے اپنی انتخابی شکست کو قبول کرنے سے انکار کرنے والے برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کے حامیوں نے اتوار کو ملک کی پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برازیلیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس پوری بغاوت میں 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے استعمال کرنے پڑے۔

Related Articles