مودی اور شاہ نے یوم اترپردیش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

نئی دہلی، جنوری۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یوم اترپردیش کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، ’’یوم اتر پردیش کے موقع پر یہاں کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔ پچھلے کچھ برسوں میں ریاست کی ترقی نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ یوپی کے لوگوں نے کئی شعبوں میں مثال قائم کی ہے۔ میں اس ریاست کی مسلسل خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔مسٹرشاہ نے کہا، ثقافتی ورثے اور روحانیت کی سرزمین اترپردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات۔ مودی جی کی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی پالیسیوں کو نیچے تک لے جا کر اتر پردیش ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ میں ریاست کی مسلسل ترقی اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کی خواہش کرتا ہوں۔

 

Related Articles