موت سے قبل شین وارن کو کن طبی مسائل کا سامنا تھا؟ تھائی پولیس نے تفصیلات بتادیں

بینکاک،مارچ۔تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد کی شکایت تھی، انہیں دمہ اور دل کی صحت کے مسائل لاحق تھے۔تھائی پولیس کے مطابق یہ تفصیلات انہیں آنجہانی شین وارن کے خاندان کے افراد نے بتائی ہیں، شین وارن نے دل کے علاج کے لیے ڈاکٹرکو بھی دکھایا تھا۔خیال رہیکہ گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقیکو ساموی میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائیگئے تھے، ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب تھائی پولیس نے شین وارن کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

Related Articles