منوج سنہا کا مہاراجہ ہری سنگھ کو جنم دن پر شاندار خراج

سری نگر،ستمبر۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش کے موقعہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف مہاراجہ کے ملک اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے کام سے لوگ ہمیشہ تحریک پاتے رہیں گے۔بتادیں کہ مہا راجہ ہری سنگھ جموں وکشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران تھے۔حکومت نے موصوف مہاراجہ کے یوم پیدائش پر (23 ستمبر) کو سرکاری تعطیل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔منوج سنہا نے جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج پیش کرتا ہوں وہ ایک عظیم ماہر تعلیم، ترقی پسند مفکر، سماج کے مصلح اور اونچے نظریات کے حامل شخصیت تھے‘۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’مہاراجہ ہری سنگھ جی کے ملک اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے کئے جانے والے کام سے لوگ ہمیشہ تحریک پاتے رہیں گے‘۔

 

Related Articles