منوج سنہا نے مودی اور راج ناتھ سے ملاقات کی

نئی دہلی، نومبر۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔مسٹر سنہا کے دفتر نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے میٹنگ کے دوران وزیراعظم کو خاص طورسے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کی مجموعی ترقی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے نیز زرعی برآمدات بڑھانے، جدید بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے طے شدہ مدت میں اپیکس کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بتایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم سے اظہار تشکر بھی کیا۔بعد ازاں مسٹرسنہا نے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی اور انہیں ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں خاص طور پر آگاہ کیا۔

 

Related Articles